طالبان سے زیادہ امریکی اور افغان فورسز نے شہریوں کا قتل کیا

واشنگٹن/کابل،125اپریل(ایجنسیز) افغانستان کے حوالہ سے اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2019 کی پہلی سہ ماہی میں طالبان سے زیادہ امریکی اور افغان فوج نے عام شہریوں کو قتل کیا۔
جنگ سے خستہ حال افغانستان میں موجود اقوام متحدہ کے معاون مشن (یو این اے ایم اے) کے مطابق رواں برس ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سال 2013 کے ابتدائی تین ماہ میں ہونے والی ہلاکتوں کے مقابلے اب تک کی سب سے کم ترین سطح پر ہے۔اسی طرح گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلہ میں مجموعی طور پر شہریوں کی ہلاکتوں میں 23 فیصد کمی آئی ہے۔

یو این اے ایم اے کی دستاویز کے مطابق یکم جنوری سے 31 مارچ تک ایک ہزار 773 شہریوں کو جانی نقصان پہنچا جس میں 581 افراد ہلاک جبکہ ایک ہزار 192 افراد زخمی ہوئے جبکہ اس تعداد میں 582 بچے بھی شامل ہیں جنہیں جانی نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں یہ دعویٰ سامنے آیا کہ ’’ 2019 کے ابتدائی 3 ماہ کے دوران حکومت کی حمایت یافتہ فورسز کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد حکومت مخالف عناصر کے باعث ہونے والی ہلاکتوں سے کم ہیں‘‘۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading