افغانستان میں طالبان اور داعش کے درمیان شدید لڑائی کا آغاز

کابل،25اپریل:شورش زدہ افغانستان کے مشرقی حصوں میں زمینی قبضہ کیلئے طالبان اور داعش(آئی ایس ) کے حمایت یافتہ جنگجوؤں میں ایک مرتبہ پھر شدید لڑائی کا آغاز ہوگیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں یجنسی رائٹر کی رپورٹ میں افغان حکوم کے حوالہ سے بتایا گیا کہ ملک کے مشرقی صوبے ننگر ہار کے 2 اضلاع میں 2 روز قبل شدید لڑائی کا آغاز اس وقت ہوا جب داعش نے طالبان کے زیر انتظام دیہاتوں پر حملہ کیا۔
ننگر ہار کی صوبائی کونسل کے رکن سہراب قادری نے بتایا کہ’داعش کے حمایت یافتہ جنگجوؤں نے خوگیانی کے 6 دیہاتوں اور ضلع شیر زاد پر قبضہ کرلیا لیکن شدید لڑائی جاری ہے‘‘۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقے سے تقریبا 500 خاندان نقل مکانی کر چکے ہیں جبکہ جنگجوؤں کی ہلاکتوں کی تفصیلات حاصل نہیں ہوسکیں۔
دوسری جانب طالبان کے ترجمان، جن کے پاس ملک کے بیشتر علاقوں کے انتظامات ہیں، فوری طور پر اس معاملہ پر رد عمل کے لیے دستیاب نہ ہوسکے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading