شاہ رخ نے سلمان کی فلم بھارت کا ٹریلر دیکھ کر کیا کہاپڑھئے

ممبئی،.بالی وڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان کو سلمان کی آنے والی فلم ’بھارت‘ کا ٹریلر پسند آیا ہے۔سلمان کی اپ کمنگ فلم ’بھارت‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ فلم کے ٹریلر کو کافی اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ تعریف کرنے والوں میں سلمان کے مداحوں کے علاوہ ان کے دوست شاہ رخ بھی شامل ہیں۔ ان کی تعریف کا جواب سلمان نے ٹوئٹر پر ایک ڈائیلاگ کے ذریعہ دیا۔

’بھارت‘ کا ٹریلر دیکھنے کے بعد شاہ رخ نے سلمان کے ٹویٹ کے جواب میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کیا بات ہے بھائی!! بہت خوب! اس پر سلمان نے ری ایکشن دیتے ہوئے کنگ خان کی فلم کا ہی ایک ڈائیلاگ دوہرا دیا۔ سلمان نے لکھا کہ تھینک یو شارخ، فکچر ابھی باقی ہے۔سلمان خان کی بھارت کے ٹریلر کی انل کپور نے بھی تعریف کی ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’بھارت کے ساتھ بھارت کی زندگی کو پھر سے جئے۔ اس ٹویٹ کے جواب دیتے ہوئے سلمان نے انل کپور کا شکریہ ادا کیا۔سلمان کی اداکاری والی یہ فلم اس برس عید کے موقع پر یعنی 5 جون کو ریلیز کی جائے گی۔ بھارت میں کیٹرینا کیف بھی اہم کردار میں ہیں۔ یہ فلم ساؤتھ کورین مووی ’اوڈ ٹو مائے فادر’ کی ہندی ری میک ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading