سیکرٹ سروس کے مطابق ایک شخص کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جب وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ مار-اے-لاگو کے محفوظ حصے میں داخل ہوا۔یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 01:30 بجے پیش آیا۔
سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ اس شخص کو شمالی گیٹ کے قریب دیکھا گیا۔ اس کے پاس بظاہر ایک شاٹ گن اور ایندھن کا کین موجود تھا۔برڈشا نے بتایا کہ جب سکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچے تو انھوں نے ایک سفید فام شخص کو پٹرول کا کین اور شاٹ گن اٹھائے ہوئے پایا۔
سکیورٹی نے اسے حکم دیا کہ دونوں چیزیں زمین پر پھینک دے۔ اس نے پٹرول کا کین تو چھوڑ دیا لیکن شاٹ گن کو فائرنگ کی پوزیشن میں اٹھا لیا۔ اس موقع پر اہلکاروں نے ’خطرے کو ختم کرنے‘ اسے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سیکرٹ سروس کے ایجنٹس اور پام بیچ کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے ایک نائب نے اُس شخص کا سامنا کیا جو بیس کی دہائی میں تھا۔ اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔اس شخص کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت ان کے کسی بھی زیرِ حفاظت شخصیت موقع پر موجود نہیں تھیں۔عوامی شیڈول کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ہفتے وائٹ ہاؤس میں قیام پذیر ہیں۔