کانگریس لیڈر ڈی کے شیو کمار کو منی لانڈرنگ معاملہ میں سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے ڈی کے شیو کمار کی ضمانت ختم کرنے کے لئے دائر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس نریمن نے ای ڈی کو سرزنش بھی کی۔
Supreme Court clarifies that no notice is issued to Congress leader DK Shivakumar. SC dismisses Enforcement Directorate plea challenging the bail granted to DK Shivakumar by the Delhi High Court in a money laundering case. https://t.co/1IOTHhnatY
— ANI (@ANI) November 15, 2019
جسٹس نریمن نے ای ڈی کے افسران سے سپریم کورٹ کے فیصلوں کا مطالعہ کرنے کی صلاح دیتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے فیصلوں ہلکے سے نہیں لیا جا سکتا۔‘ سپریم کورٹ نے ای ڈی سے مزید کہا کہ ’ملک کے شہریوں کے ساتھ سلوک کرنے کا یہ کوئی طریقہ نہیں ہے۔‘
سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ای ڈی کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ڈی کے شیو کمار کے معاملہ میں پی چدمبرم کی دلیل پیش کررہے ہیں، یہ ’کاپی پیسٹ‘ ہے اور اس میں کوئی تبدیل نہیں کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے ای ڈی کو نوٹس دیا ہے کہ ڈی کے شیوکمار کیخلاف درج کی گئی ایف آئی آر کو منسوخ کیا جائے۔ واضح رہے کہ بتائیں کہ ای ڈی نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
غورطلب ہے کہ 23 اکتوبر کو دہلی ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ (غیر قانون لین دین) کیس میں شیو کمار کو 25 لاکھ کے ذاتی مچلکہ پر ضمانت دی تھی۔ علاوہ ازیں ہائی کورٹ نے انہیں حکم دیا تھا کہ وہ بغیر اجازت ملک سے باہر نہ جائیں اور تحقیقات میں تعاون کریں۔ ڈی کے شیو کمار 25 اکتوبر تک عدالتی تحویل میں تہاڑ جیل میں بند تھے۔ قبل ازیں، ان کی ضمانت کی درخواست ٹرائل کورٹ نے مسترد کردی تھی۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
