شیوسینا نے وزیر اعلیٰ کا امیدوار تبدیل کیا؟یہ ہوسکتےہیں مہاراشٹر کے نئے سربراہ

نئی دہلی۔ مہاراشٹر میں جاری سیاسی گھمسان کو لے کر اب صورت حال کچھ صاف ہوتی نظر آ رہی ہے۔ حالانکہ، کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی سے پیر کے روز ملاقات کے بعد این سی پی سربراہ شرد پوار نے کہا تھا کہ حکومت بنانے کو لے کر ان کی کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ پھر بھی ذرائع کا کہنا ہے کہ تین  پارٹیوں کے گٹھ بندھن کو لے کر بات چیت صاف ہو گئی ہے اور نئی حکومت دسمبر کی شروعات تک اپنا کام کاج سنبھال لے گی۔

اس دوران شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے وزیر اعلیٰ ہوں گے اور این سی پی۔ کانگریس کے پاس دو نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے رہیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات پر بھی کوئی دو رائے نہیں ہے کہ ادھو ہی پورے پانچ سال کے لئے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ رہیں گے اور اس دوران کوئی بھی روٹیشنل پالیسی نہیں ہو گی۔


انڈین ایکسپریس کی ایک خبر کے مطابق، 42 وزرا کے عہدے بھی پارٹیوں کی سیٹوں کے حساب سے ہی طئے ہوں گے۔ ریاست میں شیوسینا نے 56 سیٹیں جیتی ہیں وہیں این سی پی کو 54 اور کانگریس کو 44 سیٹیں ملی ہیں۔ اس حساب سے وزیر کا عہدہ بھی 15,14 اور 13 کے حساب سے طئے کرنے کا امکان ہے۔ وہیں، شیوسینا نے اسپیکر کے عہدے کے لئے فیصلہ کانگریس اور این سی پی پر چھوڑ دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس کے لئے سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان کا نام سامنے آ رہا ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading