شیوسیناکا بی جے پی کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم’ اسکے بعد این سی پی کیساتھ حکومت سازی کا فیصلہ

ممبئی: مہاراشٹرمیں حکومت سازی پربی جے پی اورشیو سینا کے درمیان جاری رسہ کشی مزید گہری ہوتی جارہی ہے۔ شیو سینا کے خیمے سے خبرآرہی ہے کہ مہاراشٹرکی سیاست میں اگلے 48 گھنٹے بے حد اہم رہنے والے ہیں۔

خبرہے کہ بی جے پی کی طرف سے بات چیت کی پہل بند ہونے کے بعد شیو سینا نے 48 گھنٹے مزید انتظارکرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد مہاراشٹرمیں حکومت کی تشکیل پرشیو سینا پلان بی پرکام شروع کرسکتی ہے، جس کے تحت شیو سینا اوراین سی پی مل کرحکومت بنا سکتے ہیں، جبکہ کانگریس اس حکومت کو باہرسے حمایت دے سکتی ہے۔ ایسے میں مانا جارہا ہے کہ شیو سینا کی طرف سے جلد ہی کوئی بڑا اعلان ہوسکتا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading