ممبئی ،17جون (یواین آئی)ہندستان اور امریکہ کے مابین تجارتی کشیدگی بڑھنے کے اندیشہ کی وجہ سے پیر کو شیئر بازار میں میں ہوئی زبردست فروخت کے سبب سرمایہ کاروں کے دولاکھ کروڑ روپئے ڈوب گئے ۔
شیئر بازار میں آئے اس زلزلہ سے بی ایس ای کی فہرست میں شامل کمپنیوں کا بازار کیپٹلائزیشن دولاکھ کروڑ روپئے کم ہوگیا۔پچھلے کاروباری دن میں بی ایس ای کا بازار کیپٹلائزیشن 15209588کروڑ روپئے رہاتھا جو پیر کوہوئی فروخت میں کم ہوکر 15009315اعشاریہ 18کروڑ رپئے رہ گیا۔
بی ایس ای کے 30شیئروں والا سینسیکس 491اعشاریہ 28پوئنٹ پھسل کر 39ہزار پوائنٹ سطح سے نیچے 38960اعشاریہ 79پوائنٹ پر اور این ایس ای کانفٹی 151اعشاریہ 15پوائنٹ گر کر 11672اعشاریہ 15پوائنٹ پر آگیا۔اس دوران چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی کمپنیوں میں فروخت کا دباؤرہا جس سے بی ایس ای کا مڈکیپ ایک اعشاریہ 29فیصدگرکر 14531اعشاریہ 27پوائنٹ اور اسمال کیپ ایک اعشاریہ 35فیصدپھسل کر 14172اعشاریہ 68پوائنٹ پر رہا۔
سینسیکس میں شامل 30کمپنیوں میں سے 28گراوٹ میں رہیں اور صرف دوکمپنیوں کے شیئر میں اضافہ دیکھا گیا ۔اسی طرح سے نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای )کے نفٹی میں شامل 50کمپنیوں میں سے 46سرخ نشان میں جبکہ چار ہرے نشان میں بندہوئیں ۔