باشندگانِ ممبرا بلاتفریقِ ملّت، مسلک وسیاست سیسہ پلائی دیوارکی طرح وطن کےلئے کھڑے رہیں گے۔شمیم خان
تھانے:(ظفر اللہ خان)14فروری کوکشمیرکے پلوامہ ضلع میں لیتہ پورمیں سی آرپی ایف کے قافلے پرمقامی دہشت گردکے ذریعے خودکُش حملے میں 49فوجی شہیدہوگئے جنہیں سارامُلک بالاتفّاق و بلاتفریقِ مذہب،ملّت وسیاست ،شہیدوں کو اپنے اندازمیںخراجِ عقیدت پیش کرنے میں اوربدلہ لینے کی صدائیں بلندکرنے میں لگاہے،واردات کے بعدسے ہی تھانے کے مسلم اکثریتی شہر ممبرامیں بھی بعدنمازِ جمعہ سے ہی خراجِ عقیدت پیش کرنے کاسلسلہ جاری ہے،دن میں ممبراکوسہ راشٹروادی کانگریس پارٹی نے ضلعی صدرکی قیادت میں مذمّتی مظاہرہ کرتے ہوئے ممبرابندکرنے کی عوام سے اپیل کی تھی،دیرشام بی جے پی کی صوبائی اقلیتی شعبے میں خاتون صدر ردارشیدنے اپنے کارکنان کے ہمراہ شام ساڑھ آٹھ بجے ممبراایم گیٹ کے پاس وجینتاتوپ پرشہیدوں کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے شہیدوں کی تعزیت کےلئے شمع جلاتی دیکھی گئیں،لہٰذاسوشل میڈیاکے ذریعے بندکی اطلاع پاتے ہی بیشتر مقامی عوام نے اخلاقاًاپنی تجارتی ٹھکانے بندرکھّے ،ممبراکوسہ سے گزرنے والا قدیم ممبئی پونے روڈپرہوٹل،دوکانیں ودفاتر ابتداء سے آخرتک مکمل بندنظرآئے لیکن عوام وٹریفک کی آمدورفت رواں دواں رہا،حالانکہ ممبراکی لائف لائن کہلانے والی آٹورکشا کولوکل یونینوں نے مکمل بندرکھّااسکے علاوہ بوڑھوں، بچّوں،حاملہ عورتوں اوربیماروں کولانے لے جانے کےلئے نشان زدہ آٹورکشا کوبند سے مستشنیٰ رکّھاگیااوراشدضروری اشیاء کی نقل وحمل پوری طرح جاری رہی،حالانکہ اسکول کھُلے تھے لیکن بیشتر طلبا غیر حاضر تھے،بازاراوردوکانیں سہ پہرتک مکمل بندرہیںبالآخرعصرکے بعدزندگی رفتہ رفتہ شہرمیں دوبارہ دوڑنے لگی،اس دوران کوئی نازیبامعاملہ منظرعام پرنہیں آیا،بندکے دوران مقامی رکنِ اسمبلی جتندرآوہاڑ چنیدہ صحافیوں کیساتھ قدیم قومی شاہراہ پراپنے محافظوں وکارندوں کےساتھ چہل قدمی کرتے نظرآئے،اس موقعے پراُن کے ساتھ کلواممبراحلقۂ انتخاب میں این سی پی صدرشمیم خان،تھانے این سی پی یوتھ آئیکان اشرف خان عرف شانوپٹھان خاص طور پر نظرآئے،
رکنِ اسمبلی نے نے صحافیوں کویہ باورکیاکہ شہداء کوخراجِ عقیدت پیش کرنے کےلئے اورحملے کی مذمّت کرتے ہوئے ممبراکوسہ شہرمکمل بندہے،یہ حب الوطنی کاثبوت ہے،شمیم خان نے کہا’’ ممبراکوسہ کے بے شمارباشندے حصولِ روزگارکے سلسلے میں ممبئی آتے جاتے ہیں انہیں کافی دشواری ہوئی،دوکانداروں کالاکھوں کاخسارہ بھی ہواہوگا اسکے باوجوداُن کی جانب سے یہ پیغام بھی تھاکہ جس طرح ممبراکوسہ کوبدنام کیاجاتارہاہے آج باشندگانِ ممبراکوسہ نے تمام دشواریوں اورخساروں کے باوجودبندکوکامیاب کرکے اپنی حب الوطنی کو ثابت کردیاہے،اورجب بھی بات ہماری قوم یاشہرپرآئی توہم باشندگانِ ممبراکوسہ بلاتفریقِ ملّت،مسلک وسیاست سیسہ پلائی دیوارکیطرح کھڑے نظرآئیں گے ‘‘شانوپٹھان نے کہا’’ ممبراکوہرمعاملے میں بدنام کیاجاتاہے،کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ممبراسے کشمیراورپاکستان کوفنڈنگ کی جاتی ہے،مقامی نوجوان اے ٹی ایس کے ذریعے کسی ناکسی معاملے میں گرفتارہوتے رہتے ہیں،ہم اِن باتوں کی مذمّت کرتے ہیں اوریہ پیغام دیناچاہتے ہیں کہ جب جب ایسے دہشت گردحملے ہونگے ممبراآگے آکراُس کی مذمّت کرے گا،
حکومت سے مطالبہ ہے کہ پاکستان سے بدلہ لینے کےلئے ہمارے نوجوانوں کوموقعہ دے تویقینااُن کے چارسوجوان ڈھیرکردینگے،اوراگرممبراکاکوئی بھی شخص پاکستانی دہشت گردی میں ملوث پایاگیاتوآپ ہمیں ثبوت دیجے ہم اُسے سرِراہ بائیکاٹ کرکے اُسے نشانِ عبرت بنادینگے‘‘سینئررکنِ بلدیہ راجن کینی نے کہا’’شہیدوں کوشردھانجلی پیش کرتے ہوئے یہ بتاناچاہتاہوں کہ سارے شہرنے شہیدوں کے گھروالوں کے دکھ میں شریک ہوکرمکمل بندپکارااوراُسے کامیاب بنایا‘‘مولاناعبدلواہاب قاسمی نے بتایا’’عوام نے جوبندکیاہے وہ محض انسانی ہمدردی اورحب الوطنی کے تحت کیاہے‘‘پولیس کے چاق چوبند بندوبست کے سبب نظم ونسق وامن وامان بحال رہے۔