بلولی: ( ابرار بیگ انعامدار ) مرکز کی مودی حکومت نے شہریت ترمیمی سے متعلق بل کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں منظوری دیدی۔حکومت کے مجوزہ شہریت ترمیمی بل کے خلاف ملک بھر میں جمیعت علماء ہند کی ہدایت پر ہر طرف احتجاج کیا جارہا ہے۔
اسی کے تحت بلولی میں بھی جمیعت علماء ہند شاخ بلولی کے زیر نگرانی دفتر ڈپٹی کلکٹر آفس پر احتجاج دھرنے کا انعقاد کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ریالی کا آغاز بعد نماز جمعہ ڈھای بجیے سے گاندی چوک سے ہوا ریالی گاندی چوک، اولڈ پوسٹ آفس، کنڈلواڑی روڈ، اولڈ بس اسٹانڈ سے ہوتے ہوے دفتر ڈپٹی کلکٹر آفس پہنچی اور ایک دھرنے میں منتقل ہوگئی ۔
اس ریالی میں مسلمان بزرگ، نوجوان، بچے، بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اور اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھامے ہوے تھے جس پر ” شہریت ترمیمی بل واپس لو ” اور ” دستور بچاو ملک بچاو ” جیسے نعرے تحریر تھے۔ بعد ازاں ریالی دفتر ڈپٹی کلکٹر آفس کے روبرو پہنچتے ہی دھرنے میں منتقل ہوگئی ۔ اس دھرنے سے مقامی علماء اکرام اور مختلف ملی سماجی تنظیموں کے ذمہ داران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ے اس بل کی سخت مخالفت کی۔ دھرنے موجود افراد سے مخاطب ہوتے ہوے کہا گیا کہ مزہب کی بنیاد پر شہریت کا تعین غیر دستوری و غیر قانونی ہے۔ اور مسلمان ملک کی بقاء کے لیے اس کے خلاف ہے صرف عقیدہ کی بنیاد پر شہریت کا تعین کرنا غیر دستوری ہے و غیر قانونی ہے ۔لیکن این ڈی اے حکومت جس کی باگ ڈور بی جے پی کے ہاتھ ہیں اور وہ اپنے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوے ایسے قوانین بنارہی ہے۔ جو دستور کے روح کے منافی ہیں۔
دستور میں یہ ضمانت دی گئی ہے کہ قانون کے سامنے سب برابر اور مساوی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ملک میں جو بھی قانون بنایا جاے ۔ اس میں ذات پات مزہب اور عاقہ کی بنیاد پر کوی امتیاز نہ کیا جاے ۔لیکن موجودہ حکومت مسلسل مسلم دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوے قوانین بنارہی ہیں۔ جسے مسلمان ہر گز برداشت نیہں کرسکتا۔ اسطرح سے بعدازں ڈپٹی کلکٹر کو ایک میمورنڈم دیا گیا۔ اس موقع پر جمیعت کے صدر عبدلباصد، حافظ احمد بیگ، حافظ مبین، حافظ محمد، سماجی کارکن ولی اولدین فاروقی، صحافی ابرار بیگ، شیخ سلیمان، جاوید قریشی، مکرم فاروقی ، ساجد قریشی ، صادق پٹیل، کے علاوہ شہر ودیہات سے آے ہوے مسلمان بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس احتجاجی دھرنے کی نظامت ارشاد مولانا نے کی جبکہ عبدلباسد صاحب کی شکریہ پر دھرنے کاپر امن انعقاد عمل میں آیا۔ حالات کو دیکھتے ہو ے پولیس انسپکٹر بگھوان دھبڑگے نے سخت بندوبست کیا تھا۔