شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ممتا بنرجی کی قیادت میں جلوس

کولکاتا: شہریت قانون اور این آر سی کیخلاف ایک بار سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے’بی جے پی واشنگ مشین ہے، یہاں کوئی بھی جاکر سفید ہوسکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر آپ دوسری پارٹی میں ہیں تو آپ پر بدعنوانی کے الزامات عائد کیے جائیں گے مگر بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد آپ کے تمام داغ دھل جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ ممتا کی قیادت میں آج کولکاتا کے راجہ بازار سے ملک بازار تک این آر سی اور شہری ترمیمی ایکٹ کے خلاف مارچ نکالا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف اس وقت تحریک جاری رہے گا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت نفرت کی سیاست کر رہی ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں کسی کو بھی جلوس نکالنے کی اجازت ہے۔ مگر ترنمو ل کانگریس کے وفد لکھنو اور گوہاٹی جانے نہیں دیا گیا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم سوال پوچھ رہے ہیں کہ اترپردیش میں ہمارے وفد پر پابندی کیوں عاید کیا گیا۔ ترنمول رہنما نے بی جے پی کو متنبہ کیا کہ بہت سے ریاستوں میں بی جے پی مخالف حکومت ہے۔ ان ریاستوں میں بی جے پی کا کیا ہوگا؟

طلبا شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں تحریک چلا رہے ہیں۔ ممتا نے الزام لگایا کہ طلبا کو دبایا جارہا ہے۔ اسی دوران، ممتا نے کہا، ‘طلبا تحریک کی مکمل وہ حمایت کرتی ہوں۔ اگر طلبہ پر ظلم کیا جاتا ہے تو، میں اس کے خلاف آواز بلند کروں گی۔ ہم جانتے ہیں کہ حقوق کیسے حاصل کیے جاتے ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ کہ مرکز کے خلاف تنقید کرنے والوں کو مختلف ایجنسیوں سے دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ ہمیں بھی ایجنسی سے ڈرایا جاتا ہے۔ ممتا نے آدھار کارڈ کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے آدھار کارڈ کو ہر ایک چیز سے جوڑنے کو لازمی قرار دیا گیا۔ بینک کارڈ، پین کارڈ اور ووٹر کارڈ اور اب کہا جارہا ہے کہ آدھار کارڈ کی ضرورت نہیں ہے، الزام لگایا کہ بی جے پی ملک بھر میں تقسیم کی سیاست کر رہی ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading