شکھر دھون ویسٹ انڈیز دورے کی تیاری میں مصروف

نئی دہلی: آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران چوٹ کی وجہ سے باہر ہو نے والے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز شکھر دھون تین اگست سے شروع ہونے والے ویسٹ انڈیز کے دورے کی تیاری میں مصروف ہوگئے ہیں۔

دھون انگلینڈ میں ختم ہوئے عالمی کپ میں پیٹ کمنس کی گیند سے زخمی ہو گئے تھے، انہیں انگوٹھے میں چوٹ لگی تھی جس کے بعد انہیں عالمی کپ کے درمیان میں ہی باہر ہونا پڑا تھا۔ اگرچہ دھون کے تازہ ویڈیو سے ان کی فٹ نیس کے سلسلے میں مثبت اشارے مل رہے ہیں۔

سلامی بلے باز نے حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں وہ نیٹ پر مشق کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں وہ کیچ لینے کی پریکٹس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دھون تین اگست سے شروع ہونے جا رہے ہندوستان کے ویسٹ انڈیز دورے کا حصہ ہیں جہاں انہیں تینوں فارمیٹوں میں شامل کیا گیا ہے۔

33 سالہ بلے باز عالمی کپ کے صرف دو ہی میچوں میں کھیل سکے تھے جس میں انہوں نے ایک میچ میں 117 رنز کی سنچری اننگز کھیلی تھی اور 62.50 کے اوسط سے کل 125 رن بنائے تھے۔

ایم ایس کے پرساد کی صدارت والی ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی سلیکشن کمیٹی نےویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے ٹوئنٹی 20، ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا ہے جس میں وراٹ کوہلی کو تینوں فارمیٹوں میں کپتانی سونپی گئی ہے۔ عالمی کپ میں متاثر کرنے والے آل راونڈر رویندر جڈیجہ کو بھی اس مرتبہ تینوں فارمیٹوں میں جگہ بنانے کا موقع ملا ہے۔

ہندوستان کا دورہ تین ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز سے شروع ہوگا جس کے دو میچ فلوریڈا میں اور تیسرا میچ گیانا میں ہوگا۔ اس کے بعد تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading