شکارا‘گرل "سعدیہ خطیب” کو بیسٹ دیبیواداکارہ کا خطاب

جموں، 28 نومبر(یواین آئی) فلم’شکارا‘ سے بالی ووڈ میں داخل ہونے والی سعدیہ خطیب کو ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں سب سے بہترین ڈیبیواداکارہ کے خطاب سے نوازہ گیا ہے۔سعدیہ کو 24 نومبرکی شب ممبئی میں منعقدہ داداصاحب پھالکے آئیکون ایوارڈ تقریب میں بیسٹ ڈیبیواداکارہ کا خطاب دیا گیا۔ سعدیہ نے ودھوونود چوپڑا کی فلم شکارا سے بالی ووڈ میں قدم رکھا ہے۔ یہ فلم 90 کی دہائی میں کشمیری پنڈتوں کے وادی کشمیر سے ہجرت پر مبنی ہے۔

سعدیہ جموں کشمیر مین ضلع ڈوڈا کے بھدیرواہ کی رہائشی ہیں۔ انہوں نے اس ایوارڈ کے لیے منتظمین اور جیوریوں کا شکریہ اداکیا۔ انہوں نے کہا،’’ میں بہت خوش ہوں اور فلمی دنیا میں میراسفر ابھی شروع ہی ہوا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ انہیں ابھی بہت کچھ کرنا ہے اور وہ بڑے بینر کی بہترین فلموں کی تلاش کریں گی۔

سعدیہ نے اتنا بڑاپلیٹ فارم دینے کے لیے پروڈیوسر ہدایتکار ودھو ونود چوپڑا کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ساتھی اداکار عادل خان کابھی شکریہ اداکیا اور کہا ہے کہ انہوں نے فلم شکارا کی شوٹنگ کے دوران مطمئن رکھا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading