شوہر نے بیوی کو وہاٹس ایپ پر طلاق دیا ، کیس درج

مہوبہ (یوپی )اترپردیش کے مہوبہ کے پنواڑی علاقہ میں میں ایک خاتون کو وہاٹس ایپ کے ذریعہ طلاق دیئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس سپرینٹنڈنٹ انپم سنگھ نے اتوار کو یہاں بتایا کہ پٹھان پور علاقے کی رہنے والی شہانا نواز کا الزام ہے کہ پانچ لاکھ روپئے جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے پرشوہر محمد نعیم نے ہفتہ کو اسے وہاٹس ایپ کے ذریعہ پیغام بھیج کر طلاق دے دیا۔ شہانا اور نعیم کا نکاح 17 سال قبل ہواتھا۔ اس کے دو بچے بھی ہیں۔پولیس کو دی تحریر میں مطلقہ نے الزام لگایا ہے کہ اس کا شوہر شادی کے بعد سے ہی جہیز کے لئے اسے جسمانی اور ذہنی تشدد پہنچا رہا تھا۔ گذشتہ دنوں نعیم نے اس کے ساتھ مار پیٹ کی تھی جس کے بعد وہ سسرال کو چھوڑ کر مہوبہ میں اپنے والدین کے پاس رہنے لگی تھی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ جہیز کے لئے خاتون کو ستانے اور غیر قانونی طور سے تین طلاق دینے کے ملزم نعیم پیشے سے مولانا ہیں اور پنواڑی علاقے کے دوتعلیمی ادارے بھی چلا رہا ہے۔ نعیم حج بھی کرچکا ہے اور دینی تعلیم کے لئے ایک مدرسہ بھی چلاتا ہے۔مطلقہ کی شکایت پر مہوبہ میں خاتون پولیس تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کرر ہی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading