شوسینا کا راہل گاندھی پر طنز : کشمیر گھومنے جانا ہے تو ہم کریں گے انتظام

راہل گاندھی کو سرینگر ہوائی اڈے سے واپس لوٹائے جانے کے جموں و کشمیر انتظامیہ کے قدم کی شیوسینا کے رہنما سنجے راوت نے کھل کر دفاع کیا ہے۔سنجے راوت نے طنز کستے ہوئے کہا کہ اگر راہل گاندھی جموں کشمیر میںموج مستی کرنے جانا چاہتے ہیں، تو ہم محکمہ سیاحت سے ان کے لئے بندوبست کرنے کی اپیل کریں گے۔راہل گاندھی کو سرینگر ہوائی اڈے سے اس لئے واپس بھیجا گیا، کیونکہ وہاں حالات خراب ہو سکتے تھے۔

جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کے مودی حکومت کے فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے سنجے راوت نے کہاکہ ” میں یہ نہیں کہوں گا کہ آرٹیکل 370 کو ہٹائے جانے سے وہ خواب پورے ہوں گے، لیکن میں اتنا ضرور کہہ سکتا ہوں کہ پورا ملک چاہتا تھا کہ اس آرٹیکل کو ہٹایا جائے۔میں دفعہ 370 ہٹانے کا فیصلہ لینے کے لئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں”۔

آپ کو بتا دیں کہ سنیچر کو راہل گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا وفد جموں و کشمیر گیا تھا، لیکن ان سرینگر ایئرپورٹ سے واپس دہلی بھیج دیا گیا تھا۔اس وفد میں راہل گاندھی کے علاوہ غلام نبی آزاد، آنند شرما، سیتا رام یچوری، شرد یادو، منوج جھا، مجید میمن، ترچی شیوا اور ڈی راجہ شامل تھے ۔یہ لیڈر آرٹیکل 370 منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کے عوام کی حالات کی حقیقت جاننے کے لئے گئے تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading