اسلام میں تجارت کی خاص اہمیت ہے، تجارت سے نا صرف معاشی حالات میں کشادگی پیدا ہوئی بلکہ اس سے اسلام کی دعوت بھی عام ہوئی۔
دور حاضر میں تو تجارت معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی بن گئی ہے۔ آج امت مسلمہ کے دگر گوں حالات دیکھنے سے یہ بات سمجھ میں آتی ہیک مسلمانوں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد مبارک کو بھلادیا ہے:
’’عَلَیْکُمْ بِالتِّجَارَۃِ فَاِنَّ فِیْھَا تِسْعَۃَ أَعْشَارِ الرِّزْقِ‘‘ یعنی ’’ تم پر تجارت کو اختیار کرنا لازم ہے کیوں کہ رزق کے دس حصے ہیں اس میں سے نو حصے فقط تجارت میں ہیں‘‘۔ (احیاء علوم الدین للغزالیؒ، دار ابن حزم للطباعۃ والنشر و التّوزیع، بیروت، ۲۰۰۵ء، صفحہ ۵۰۴)
تجارت کی اسی اہمیت کے پیش نظر جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کی جانب سے تجارت شروع کرنے (Business Startup) اور سیرت مبارکہ سے اسلام میں تجارت کی اہمیت بتانے کیلئے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
جس میں انڈین سینٹر فار اسلامک فائنانس کے جنرل سیکریٹری جناب ایچ۔ عبدالرقیب صاحب، دہلی سے تشریف لارہے ہیں۔ موصوف "مدینہ مارکیٹ- سیرت کے گمنام گوشے” اس عنوان سے پیش کریں گے۔ اسکے علاوہ دوسرا ورکشاپ "بزنس اسٹارٹ اپ اور ٹریڈن” پر اشفاق عالم صدیقی صاحب جو اورنگ آباد کے مشہور انڈسٹریلسٹ ہیں پیش کریں گے۔
اسکے علاوہ پروگرام میں ناندیڑ کے دو بزنس مین کی "سکسیس اسٹوری” اور اسکا تجزیہ پیش کیا جائے گا۔
پروگرام 7سپٹمبر بروز ہفتہ کو رات 7 بجے سے 10 بجے تک ہوٹل اتیتھی،( نزد، شیواجی نگر پولس اسٹیشن ناندیڑ) رکھا گیا ہے۔ پروگرام کے بعد ہوٹل ہی میں طعام کا نظم رکھا گیا ہے۔ اس پروگرام میں شرکت کیلئے Rs.200 کنٹریبیوشن فیس رکھی گئی ہے۔
رجسٹریشن کیلئے درج ذیل نمبرس پر کال کیجئے:
۱۔عبدالنعیم
7020140519
۲۔ محمد اکرام الدین
9881524560
جاری کردہ:
شعبہ صنعت و تجارت،
جماعت اسلامی ہند، ناندیڑ۔