نئی دہلی ۔اجودھیا تنازع میں ثالثی کو لے کر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کے ذریعہ کمیٹی پر اٹھائے گئے سوال پر روحانی گرو شری شری روی شنکر نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس کی مخالفت کریں گے ، کیونکہ ان کا کام ہر چیز کی مخالفت کرنا ہے ۔
نینی تال پہنچے شری شری روی شنکر نے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ ہندوستان کے اس حصے میں آئے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ وہ یہاں آکر ٹھہرے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی شری شری نے کہا کہ گاوں میں بھی ان کا ادارہ کام کررہا ہے ۔ اسکل ڈیولپمنٹ کے ساتھ دیگر کام بھی کئے جارہے ہیں ۔ تاکہ پہاڑوں میں رہنے والے لوگوں کو یہیں پر روزگار مل سکے