اہم خبر: مسافر جہاز حادثے کا شکار، عملہ سمیت تمام 157 افراد کی ہلاکت کا خدشہ، جانیں کہاں

اتھیوپین ایئرلائنس کا مسافر جہاز حادثے کا شکار، عملہ سمیت تمام 157 افراد کی ہلاک کا خدشہ، جانیں کہاں!

اتھوپیا کی راجدھانی ادس ابابا سے کینیا کے نیروبی جا رہا ایک مسافر بردار طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔ پلین کریش میں 8 کرو ممبر سمیت تمام افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ اتھوپیا کے دفتر وزیر اعظم کے مطابق بوئنگ 737 جہاں اپنی معمول کی اڑان پر تھا۔ تا الحال اتھوپین ایئرلائنز کی جانب سے کوئی آفیشیل بیان جاری نہیں ہوا پے۔

.حادثے کی اطلاع سب سے پہلے وزیرِ اعظم ایبی احمد نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے دی۔

انھوں نے اپنے پیغام میں کہا ‘ان لوگوں سے اظہار ہمدردی جنھوں نے اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔‘

یہ ایئر لائن براعظم افریقہ میں کافی مقبول ہے کیونکہ یہ براعظم میں کافی مقامات پر جاتی ہے جبکہ دوسری ایئر لائنز صرف اپنے ممالک سے افریقہ سے باہر دوسرے ممالک جاتی ہیں۔

حفاظتی اقدامات کی وجہ سے اس ایئر لائن کی اچھی ساکھ ہے اگرچہ سنہ 2010 میں ان کا ایک طیارہ لبنان کے دارالحکومت بیروت سے اڑنے کے تھوڑی دیر بعد بحیرہ روم میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

اس حادثے میں 90 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

نومبر 1996 میں ہونے والے ایک حادثے میں جو کہ طیارہ اغوا کرنے کی کوشش کے دوران پیش آیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں تھیں۔

طیارے کا ایک انجن ایندھن ختم ہونے کے باعث رک گیا اگرچہ پائلٹ نے بحیرہ عرب میں ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی۔ اس حادثے میں طیارے پر سوار 175 افراد میں سے 123 ہلاک ہو گئے تھے۔

اس طیارے کو تیار کرنے والی کمپنی بوئنگ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’کمپنی اس صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔‘

یہ 737 میکس-8 طیارہ ہے جس کا آغاز سنہ 2016 میں کیا گیا۔ یہ ایتھوپین ایئر لائنز کے فضائی بیڑے میں گذشتہ سال شامل کیا گیا تھا۔

پانچ ماہ قبل اسی ماڈل کا ایک طیارہ انڈونیشیا کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوا تھا۔ اس طیارے پر 190 افراد سوار تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading