شری شری روی شنکرگرو فرقہ پرست طاقتوں کا ایک چہرہ:سید محمد ولی رحمانی

بنگلورو.آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا سید محمد ولی رحمانی نےکہا ہے کہ بابری مسجد کے معاملے میں جو لوگ مُصالحت کی بات کررہے ہیں وہ صرف ایک طرفہ بات کررہے ہیں، ان سے کسی طرح کی بات نہیں کی جاسکتی ہے۔ بنگلورو کے دورے پرآئے مولانا ولی رحمانی نے واضح لفظوں میں کہا کہ بابری مسجد قضیہ پرمصالحت کی بات کرنے والے شری شری روی شنکرگرو فرقہ پرست طاقتوں کا ایک چہرہ ہیں۔مدرسہ اصلاح البنات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ولی رحمانی نے کہا کہ بابری مسجد معاملے میں دست برداری کی بات کرنے والے مسلم طبقہ کے بعض افراد اپنے آپ کو لیڈرکہلاوانے کیلئے اس طرح کے بیانات دے رہے ہیں۔ مولانا ولی رحمانی نے کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ بابری مسجد کے معاملے میں سُپریم کورٹ میں پوری جاں فشانی کے ساتھ لڑرہاہے۔ اوربورڈ کوملک کی عدالت عظمی پر پورا بھروسہ ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading