ادارہ نثری ادب کی نشست میں "اچھی عادتیں بری عادتیں” کتاب کا اجراء

مالیگاؤں(عامر ایوبی/پریس ریلیز) ہر مہینے کے آخری سنیچر کو منعقد ھونے والی ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست، اس ماہ مورخہ 29 – دسمبر، 2018 ء بروز سنیچر، شب میں ٹھیک نو بج کرتیس منٹ پر(09:30) اے ٹی ٹی هائ اسکول کے مرکزی هال میں ھوگی –

اس نشست کی صدارت کے فرائض مالیگاوں ہائی اسکول کے سابق پرنسپل،محترم عتیق شعبان صاحب (نائب صدرادارہ هذا)انجام دیں گے – اس نشست میں عرس البلاد ممبئ کی مشہور مہاراشٹر کالج کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالماجد صاحب کی تصنیف "اچھی عادتیں بری عادتیں” کا اجراء بهی ہوگا – جبکہ محترم محمد اسحق خضر و محترم سعید پرویز صاحبان کتاب پرتبصرہ پیش کریں گے بعدازاں ماسٹر عبدالمجید صاحب(بچوں کی مزاحیہ کهانیوں کےخالق)،ڈاکٹر اقبال برکی صاحب(ادیب الاطفال)، ڈاکٹرالیاس وسیم صدیقی صاحب(ادیب و شاعر)،ماسٹر محمد یونس(قلمکار) ،اپنی نگارشات قلم حاضرین کے رو برو پیش کریں گے جس پرحاضرین کو تنقید و تبصرے کی عام اجازت ہو گی نظامت کےفرائض رضوان ربّانی سرانجام دیں گے اردو زبان و ادب سیکھنے سمجهنے بولنے اور تلفظ کی صحیح ادائیگی کے علاوہ اردو اصناف ادب سے روشناس ہونے کیلئے، اساتذہ (زیر تربیت معلمین ڈی ایڈ، بی ایڈ) محبین اردو، طلباء (باالخصوص بی اے / ایم اے اردو) شعراء و ادباء اور عوام الناس سے شرکت کی گذارش صدراسحق خضر، نائب صدور عتیق شعبان و ڈاکٹراقبال برکی،سیکریٹری کے ایف انصاری جوائنٹ سیکریٹری عمران جمیل خازن محمدآمین سرواراکین ادارہ نثری ادب مالیگاؤں نےکی ھے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading