ممبئ 6دسمبر(یواین آئی )شرومنی اکالی دل کے ایک وفد نےآج یہاں مھاراشٹرا کے وزیراعلی اودھو ٹھاکرے اور دیگر سے ملاقات کی اور گزشتہ گیارہ دنوں سے زرعی بل۔کو لیکر جاری کسانوں کے احتجاج کی حمایت کا مطالبہ کیا جس پر اودھو ٹھاکرےنے انکی بھرپور حمایت کا یقین دلایا-
سابق ممبر پارلیمنٹ اور شرومنی اکالی دل کے جنرل سکریٹری پریم سنگھ اور دیگر کی سربراہی میں ملے ، وفد نے اودھو ٹھاکرے سے کسانوں سے متعلق تین زرعی بل ، دہلی سے باہر کسانوں کے ذریعہ کئے جانے والے احتجاج اور مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرقیادت والی حکومت کی جانب سے ملک کے وفاقی ڈھانچے کو کمزور کئے جانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
انہوں نے ٹھاکرے سے اپیل کی کہ وہ نئی دہلی اس سلسلے اگلے پندرہ دنوں میں میں ملک بھرکی اپوزیشن اور علاقائی جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کریں جس میں آئندہ کی حکمت عملی تیار کی جاے گی
ریاست میں اقتدار میں شامل شیوسیناکے سر براہ ٹھاکرے نے کسانوں کے احتجاج کی سینا کی جانب سے پرزور حمایت دئیے جانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ اس میٹنگ ضرور شرکت کرینگے ۔وفد کے ایک ممبر نے اخبار نویسیوں کو یہ اطلاع دی اور کہا کہ شیوسینا کے اس احتجاج کی حمایت کرنے اور ٹھاکرے کی اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی سے کسانوں کی اس تحریک کو قومی سطح پر قوت حاصل ہوگی
ریاستی حکمراں اتحادی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار – جو 9 دسمبر کو اس سلسلے میں صدر جمہوریہ آر این کووند سے ملاقات کرنے والے ہے انہوں نے بھی مرکز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جب یہ بل منظور ہورہا تھا تب اپوزیشن جماعتوں نے حکومت سے جلد بازی نہ کرنے کی اپیل کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ اس پر پہلے بحث کی ضرورت ہے ، اسے پارلیمنٹ کی سلیکٹ کمیٹی کے روبرو پیش کیا جاے لیکن ان کے مطالبے کو مسترد کر دیا گیا اور بل کو جلد بازی میں منظوری دی گئ جس کے نتیجے میں آج کسانوں کو سڑکوں پر آکر مظاہرہ کرنا پڑ رہا ہے اور وہ حکومت کے لئے وبال جان بنے ہوے ہیں