شرمناک بات!اعلیٰ افسران ڈیوٹی پرفحش فلم دیکھتے ہوئے پکڑے گئے

گوالیار:(ایجنسیز)گوالیار کلکٹریٹ کی شرمناک تصویر سامنے آئی ہے۔ یہاں ڈیوٹی کے دوران افسران کام نہ کرکے پورن فلمیں دیکھ رہے تھے۔ ایسے چھ افسران پکڑے گئے ہیں۔ کلکٹر نے فی الحال سبھی کو نوٹس جاری کیا ہے ، لیکن اب وہ بڑی کاروائی کی تیاری میں ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ افسران اور ملازمین اپنے اپنے کمپیوٹر پر کام کے وقت فحش سائٹ اور پورن فلمیں دیکھتے پائے گئے ہیں۔ کچھ دنوں پہلے ایسی شکایت ملی تھی ، لیکن اس دوران جانچ کرنے پر کچھ پتہ نہیں چل سکا تھا۔ ملازمین نے اپنی زبانیں بند رکھی تھیں۔معاملہ سنگین تھا ، اس لئے کلیکٹر نے سائبر ایکسپرٹ کی مدد ملی۔ جب افسران اور ملازمین کے آئی پی ایڈریس کی جانچ کی گئی ، تو ان افسران اور ملازمین کی پول کھل گئی ، جن کے کمپیوٹر پر فحش سائٹ اور پورن فلیمیں دیکھی جارہی تھیں۔ ان میں فلم لوڈ بھی کی گئی تھیں۔ ایسے چھ ملازمین گرفت میں آئے ہیں۔ سبھی کو کلیکٹر نے نوٹس جاری کیا ہے۔کلیکٹریٹ میں افسران کے پورن ویڈیو اور فحش سائٹس دیکھنے کے انکشاف کے بعد ایڈمنسٹریٹو حلقہ میں افرا تفری مچ گئی۔ کلیکٹر نے سبھی افسران اور ملازمین کو ایڈوائزی جاری کی ہے۔ ساتھ ہی کلیکٹریٹ کے کمپیوٹر پر ایسی ویب سائٹس کو بلاک کرنے کی بھی تیاری کرلی گئی ہے۔ کلیکٹر انوراگ چودھری نے کہا کہ کلیکٹریٹ میں لوگ اپنے کام کی فریاد لے کر بھٹکتے رہتے ہیں ، لیکن افسران ہیں کہ پورن فلم دیکھنے میں مشغول ہیں۔ کلیکٹریٹ کے بعد اب دیگر دفاتر میں بھی کمپیوٹروں کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔(بہ شکریہ اردو نیوز18)

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading