شراب پینے سے روکنے پرشوہر نے بیوی کوقتل کردیا

ناندیڑ:13ڈسمبر ( ورق تازہ نیوز)بیوی نے شوہر کو شراب پینے سے روک دیا جس کے بعدغصہ میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا ۔یہ سنگین واردات دیگلورتعلقہکے ساور گاوں میں رونما ہوئی۔ یدو بھیم راو للکاوار نے پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے.

انکی بیٹی کی شادی ارونت شنکر پاٹک ساکن تھڑی ساورگاوں تعلقہ دیگلورکے ہمراہ ہوئی تھی۔ارونت کو شراب کی لت لگی ہوئی تھی جبکہ بیوی کو اسکی یہ عادت قطعی پسند نہیں تھی۔

اسی بات پردونوں میں اکثر بحث و مباحثہ ہو تا تھا11 ڈسمبر کی شب بھی انوسیااور ارونت کے درمیان شراب پینے سے روکنے کی معمولی بات پر زبردست جھگڑا ہوا ۔اسی دوران ملزم شوہر نے بیوی پراسلحہ سے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ جس کی وجہہ سے بیوی انوسیا کی موت ہوگئی۔ پولس نے اتفاقی موت کامقدمہ درج کرلیاہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading