بھوپال: 13/ ڈسمبر ( ایجنسیز)مدھیہ پردیش کے نو منتخب وزیر اعلیٰ موہن یادو نے عہدہ سنبھالتے ہی بڑا فیصلہ لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مدھیہ پردیش میں مذہبی مقامات پر لاؤڈا سپیکر بجانے پر پابندی لگا دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے یہ فیصلہ دارالحکومت بھوپال میں کابینہ کی پہلی میٹنگ میں لیا۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے آج بھوپال میں کابینہ کی پہلی میٹنگ کی۔ انہوں نے پہلا فیصلہ لیا اور لاؤڈ سپیکر کے خلاف سخت موقف اختیار کیا۔ دریں اثنا، وزیر اعلی نے مدھیہ پردیش میں مذہبی مقامات سمیت ہر جگہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ محدود آواز چھوڑنی چاہیے۔ وزیر اعلیٰ نے اس سلسلے میں ہدایات جاری کر دی ہیں۔ لاؤڈ سپیکر چیک کرنے کے لیے تمام اضلاع میں ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔
وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے ڈاکٹر موہن یادو اپنی جائے پیدائش اجین گئے اور وہاں مہاکال کے درشن کئے۔ وہاں سے وہ سیدھے بھوپال لوٹے اور میٹنگ کی۔