شدید گرمی کے دوران 15 ریاستوں میں بارش اور طوفان کا الرٹ، محکمہ موسمیات کا لوگوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کو اتر پردیش، بہار اور پنجاب سمیت 15 ریاستوں میں تیز بارش اورآندھی-طوفان کا الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ نے اس دوران لوگوں کو انتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہفتے کو خبردار کیا کہ 16 مئی کو ملک کے کئی حصوں میں موسم میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ کئی علاقوں میں 80 سے 85 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی شمالی ہندوستانی ریاستوں میں ایک بار پھر بھیانک طوفان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جب کہ کئی علاقوں میں ژالہ باری کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

اسی دوران پنجاب کے 6 اضلاع میں آندھی-طوفان کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ چنڈی گڑھ کے موسمیاتی مرکز کے مطابق پٹھان کوٹ، گرداس پور، فاضلکا، امرتسر، ہوشیار پور اور مکتسر میں آسمانی بجلی کے ساتھ گرج چمک اور شدید طوفان کا امکان ہے۔ ان اضلاع میں 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے 16 مئی سے 20 مئی تک پنجاب کے کئی علاقوں میں ہیٹ ویو(گرم لہر) کی صورتحال کے لیے ’یلو الرٹ‘ جاری کیا ہے۔

دہلی کے باشندوں کے لیے جمعہ کی صبح خوشگوار رہی اور کم از کم درجہ حرارت 25 ڈگری سیلسیس کے قریب درج کیا گیا۔ یہ قومی راجدھانی اور شمالی ہندوستان کے کچھ حصوں میں تیز غبار آلود آندھی اور طوفانی ہواؤں کے چلنے کے ایک دن بعد ہوا۔ حالانکہ محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں میں دہلی-این سی آر میں درجہ حرارت میں تیزی سے اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔ قومی راجدھانی میں ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading