سابق رکن پارلیمنٹ اور کانگریس لیڈر شتروگھن سنہا نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے طنز کسا ہے۔ انھوں نے امت شاہ کا ایک ویڈیو ٹوئٹ کیا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں ’’دہلی میں کیا ہوگا آج میں آپ سب کے سامنے جواب دے دیتا ہوں۔ دہلی میں نریندر مودی جی کی قیادت میں بی جے پی کی حکومت بننے والی ہے۔‘‘ ویڈیو میں آگے ایک ایسے شخص کو دکھایا گیا ہے جو زور زور سے ہنس رہا ہے۔ ایک طرح سے یہ ویڈیو امت شاہ کے بیان کا مذاق اڑانے کے مقصد سے بنایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ شتروگھن سنہا نے لکھا ہے ’’یہ پبلک کے لیے ہے… یہ پبلک ہے سب جانتی ہے۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’نجی طور پر میں ایک ماسٹر پالیسی ساز اور کچھ دوسری خوبیوں کی وجہ سے آپ کی بہت عزت کرتا ہوں۔ برا نہ مانو ہولی ہے۔ ہیپی ہولی۔ جے ہند۔‘‘
This is for the public….’Yeh public hai Sab janti hai’. Personally, I hold you in very high esteem, as a master strategist & some of the other qualities.
Bura na mano Holi hai! Happy Holi! Jai Hind! pic.twitter.com/XUGLkgKiK5— Shatrughan Sinha (@ShatruganSinha) March 9, 2020
دراصل جو ویڈیو شتروگھن سنہا نے ٹوئٹ کیا ہے وہ دہلی اسمبلی انتخاب کا نتیجہ آنے سے پہلے کا ہے۔ اپنی تقریر میں انھوں نے بی جے پی کی زبردست کامیابی کا دعویٰ کیا تھا لیکن اس کے برعکس 70 سیٹوں میں سے بی جے پی کو محض 8 سیٹ حاصل ہوئی۔ امت شاہ کا دعویٰ غلط ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شتروگھن سنہا نے اپنے ایک دیگر ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’آپ دعویٰ کچھ اور کرتے ہیں اور ہوتا کچھ اور ہے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی لکھا کہ ’’اب اسے لوگوں کو سمجھنے دیں۔ دہلی اسمبلی الیکشن کے دوران کا یہ ویڈیو جو وائرل ہو گیا ہے، یہ میری کوئی نجی رائے یا تبصرہ نہیں ہے۔ یہ ویڈیو آپ کی طرف سے کی جا رہی گڑبڑی کو سمجھنے، اطلاعات و نشریات کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔‘‘
Hon’ble Sir : ‘Bura na mano Holi hai’….
Again you have started with your tall talks, false claims & fake news.
Last time you had predicted 2/3rd majority in #Delhi elections. Instead you got 2-3 seats.
This time you claimed you would get saath (60) – & you got only aath (8)— Shatrughan Sinha (@ShatruganSinha) March 9, 2020
ایک ٹوئٹ میں شتروگھن سنہا نے امت شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہاں تک لکھ دیا ہے کہ ’’آپ پھر سے اپنی لمبی بات چیت، جھوٹے دعوے اور فرضی خبروں کی شروعات کر چکے ہیں۔ گزشتہ بار آپ نے دہلی الیکشن میں بی جے پی کی 3/2 اکثریت حاصل کرنے کی پیشین گوئی کی تھی، لیکن صرف 3-2 سیٹیں ہی ملیں۔ اس بار آپ نے دعویٰ کیا کہ آپ کو 60 سیٹیں ملیں گی، لیکن ملی صرف 8۔‘‘
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو