ممبئئ :بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اپنی بے باک رائے کیلئے مشہور ہیں ۔ یہ بات تو وہ پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ وہ اپنی بیٹی سہانا خان کیلئے کتنے پروٹیکٹو ہیں ، لیکن نیٹ فلکس کے ایک شو میں شاہ رخ خان اپنی ذاتی زندگی کے کئی راز کھولتے ہوئے نظر آئے ۔ نیٹ فلکس پر ڈیوڈ لیٹرمین کے شو مائی نیکسٹ گیسٹ نیڈ نو انٹروڈکشن میں شاہ رخ خان نے اپنی فلم ، بیوی ، بچوں اور والدین کے بارے میں کافی باتیں کیں ۔ یہ شو 25 اکتوبر کو ریلیز ہوا ۔
شاہ رخ نے شو میں اعتراف کیا کہ وہ اپنی بیٹی سہانا خان کے بوائے فرینڈ سے وابستہ معاملات کو ڈیل کرنے سے کتنی نفرت کرتے ہیں ۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ عام طور پر وہ اپنے بچوں کی سبھی پریشانیوں کو سلجھانا پسند کرتے ہیں ، لیکن ان کے بوائے فرینڈ / گرل فرینڈ کو لے کر پریشانی ہوتی ہے ، تو انہیں یہ پسند نہیں آتا ہے ۔
شاہ رخ خان نے کہا کہ کبھی کبھی وہ چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹی اس لڑکے کو زندگی سے باہر کر دے اور وہ اس کو کہہ سکیں کہ یہ لڑکا اچھا نہیں ہے ، لیکن وہ ایسا نہیں کرتے ہیں اور بیٹی کی پریشانی کو سننے کی کوشش کرتے ہیں ۔ انہوں نے اس بات کا ذکر اس وقت کیا جب وہ اپنی زندگی اور والدین کے بارے میں بتا رہے تھے ۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ آج بھی یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے والدین ان کے ساتھ کافی وقت نہیں گزارتے تھے ۔
بتادیں کہ شاہ رخ خان نے زیرو فلم کے بعد اپنی کسی نئی فلم کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ امید کی جارہی ہے کہ اپنی سالگرہ کے موقع پر دو نومبر کو شاہ رخ خان اپنے نئے پروجیکٹ کا اعلان کرسکتے ہیں ۔