شاہ رخ خان کی بیٹی کے ساتھ بگ باس فیم عاصم ریاض فلم کریں گے

ممبئی۔ بگ باس 13   ختم ہو چکا ہے اور اس سیزن کے فاتح بنے ہیں سدھارتھ شکلا۔ وہیں، اس بار کے رنر اپ رہے عاصم ریاض (Asim Riaz) اس سیزن کے فاتح تو نہیں بن پائے لیکن انہوں نے ایسی شہرت حاصل کی ہے کہ شو سے نکلنے کے بعد انہیں بڑے بڑے آفرس ملنے کی خبر آ رہی ہے۔

حال ہی میں ان سے جڑی ایک چونکانے والی خبر سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹوں میں بتایا جا رہا ہے کہ عاصم، شاہ رخ خان کی بیٹی (Shahrukh Khan Daughter) سہانا خان (Suhana Khan) کے ساتھ ایک فلم میں نظر آنے والے ہیں۔ یہاں تک کہ اس رپورٹ میں فلم کا نام اور ڈائریکٹر بھی بتایا جا رہا ہے۔

عاصم کو اس سے پہلے کئی اور ریلٹی شوز آفر کئے جانے کی خبریں بھی آ چکی ہیں۔ ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ کی مانیں تو عاصم ریاض کو بالی ووڈ کے سب سے کامیاب ڈائریکٹرز میں سے ایک کرن جوہر نے اپنی فلم میں لانچ کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ عاصم کے ساتھ کرن، شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا کو بھی ڈبیو کروانے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بتایا جا رہا ہے کہ عاصم۔ سہانا دھرما پروڈکشن کی کامیاب فرنچائزی’ اسٹوڈنٹ آف دی ائیر‘ کی تیسری فلم سے بالی ووڈ میں انٹری لینے جا رہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading