شاہ رخ خان کا فرحان اختر کی طوفان جیسی مزید فلمیں بنانے پر زور

بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان نے فرحان اختر کی فلم طوفان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں طوفان جیسی مزید فلمیں بنانے کی کوشش کرنا چاہیئے۔

انھوں نے یہ بات راکیش اوم پرکاش مہرا کی فلم طوفان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ شاہ رخ خان اس فلم اور اسکے اسپورٹس ڈرامہ سے بہت متاثر ہوئے۔

بعدازاں انھوں نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلر پر اسکا تجزیہ کرتے ہوئے فلم کی تعریف کی اور اسکی کاسٹ جس میں کہ پریش راول، مرونال ٹھاکر، موہن اگشے اور حسین دلال شامل انکی موجودگی کو سراہا۔

واضح رہے کہ فلم طوفان، فرحان اختر کے اجو بھائی کے گرد گھومتی ہے جس میں اجو بھائی ممبئی کے علاقے ڈونگری کے اسٹریٹ فائٹر سے قومی سطح کے باکسنگ چیمپئن بن جاتے ہیں۔ یہ فلم جمعہ کو امیزون پرائم ویڈیو نے جاری کردی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading