شاہ رخ خان نے اپنی آنے والی فلم ’جوان‘ میں شاعر وسیم بریلوی سے ان کاشعر مانگا

ممبئی:۔(ڈاکٹرمہتاب امروہوی کی رپورٹ)بالی وڈ کےمشھورسپراسٹار اورورلڈ کپ کرکٹ کے برانڈ ایمبسڈرشاہ رخ خان نے اپنے آنے والی فلم’ جوان‘ میں پروفیسر وسیم بریلوی کے ایک شعر کو کچھ ترمیم کے ساتھ استعمال کرنے کی اجازت فون کے ذریعہ مانگی ہے پروفیسر وسیم بریلوی نے نمائندے کو بتایا کہ شاہ رخ خان نے ان سے تقریبا سترہ اٹھارہ منٹ بات کی جس میں انہوں نےکہا کہ آپ کی مشہور غزل کا یہ شعر.اصولوں پر جہاں آنچ آے تو ٹکرانا ضروری ہے، زندہ ہو تو پھر زندہ نظرآنا ضروری ہے۔

تھوڑی سی ترمیم کے ساتھ اپنی فلم کےایک سین میں استعمال کرنا چاہتا ہوں ۔وسیم بریلوی نےکہا کہ اشعار کے معاملےمیں کبھی سمجھوتہ نہیں کیا لیکن آپ کےحسن اخلاق اور ادب نوازی کےپیش نظرآپ یہ شعر ادب کےدایرے میں ترمیم کےساتھ اپنی فلم میں شامل کر سکتےہیں پروفیسر وسیم بریلوی نے بتایا کہ جس انداز میں شاہ رخ خان نے ان سے گفتگو کی ہے وہ آج کےادبی و فلمی پس منظر میں بہت کم نظرآتی ہےانہیں پرانےوقتوں کے تمام ہدایت کار،گیت کاراوراداکاریاد آگےجو ایک ایک لفظ اورایک ایک اشعارکو بہت سلیقےسےاستعمال کرتے تھے جو لکھتے تھےکہ اگر عمر خیام کی رباعی کو اگر سنہرے ورق کےبجاے اگر پتھریلی زمین پر لکھا جائےتو کیا اس کےمعنی بدل جایں گیں؟

جن میں ڈاکٹرراہی معصوم رضا، راجندر سنگھ بیدی،کےآصف،احسن رضوی،کمال امروہوی ،وجاہت مرزا،شیام بینگل، کیفی اعظمی،شمس لکھنوی شکیل بدایونی،اسد بھوپالی،خمار بارہ بنکوی، شمیم جےپوری،سہراب مودی،راجکپور،دلیپ کمار،راجندر کمار اور راجکمار وغیرہ جیسے لوگ یاد آ گئے جو ادب کو پورا احترام دیتے تھے، ادب اور فلمی صنعت کے فروغ کے لیے مسلسل کوشش کرتے تھے پروفیسر وسیم بریلوی نے مزید کہا کہ یہ ادب کی خصوصیت ہے کہ چاہے زمانہ کوئی بھی ہو حالات کیسے بھی ہوں ادب ہمیشہ ادب ہی رہتا ہے اور لوگوں کو سوچنے پر مجبور کرتا ہے

انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے بعد شاہ رخ خان نے انکا شکریہ ادا کرتے ہوے اور ٹویٹ کے ذریعہ بھی کہا کہ کہ آپ نے ہمیں یہ شعراپنی فلم میں استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں ترمیم کی گستاخی کو قبول فرمایا ہم آپ کے شکر گزار ہیں یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے ججوں کی حلف برداری میں پروفیسر وسیم بریلوی کا ایک شعر پڑھا تھا’ تم آگئے تو کچھ چاندنی سی باتیں ہوں ،زمیں پہ چاند کہاں روز روز اترتا ہےاس کےعلاوہ گزشتہ دنوں پاکستانی سیاست میں عمران خان ، جنرل باجوہ ،شہباز شریف کے سیاسی مراسم اور کھینچ تان کو لیکر وسیم بریلوی کےاشعارکثیرتعداد میں ٹی وی شوکےدوران استعمال کےجا رہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading