ممبئی::29اکتوبر۔(ایجنسیز)جنرل نالج کی کتاب میں اس سوال کا ہم سب بچپن سے سامنا کررہے ہیں کہ خلا میں جانے والا سب سے پہلا ہندوستانی کون تھا ؟ جواب ملتا ہے کہ راکیش شرما۔ اب ایک مرتبہ پھر جنرل نالج کی یہ کہانی بڑے پڑدے پر پڑھنے کو ملنے والی ہے۔ اس مرتبہ راکیش شرما کے رول میں بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نظر آئیں گے۔ اس فلم کے سلسلہ میں کافی دنوں سے بات چیت چل رہی تھی ، مگر اب فلم کی کاسٹ اور شوٹنگ کو لے کر کافی چیزیں فائنل ہوگئی ہیں۔فلم کے کو پروڈیوسر رونی اسکرو والا نے کاسٹ کو لے کر انکشاف ہے۔
ایک میڈیا انٹرویو میں رونی نے بتایا کہ فلم میں شاہ رخ خان راکیش شرما کا رول ادا کریں گے۔ فلم کی اسکرپٹ کافی وقت سے ہم لوگوں کے پاس تھی ، اب اس کی کاسٹ فائنل ہوچکی ہے۔ رونی کا کہنا ہے کہ اگلے سال فلم کی شوٹنگ شروع کردی جائے گی۔ جلد ہی فلم کی پروڈکشن ٹیم کی طرف سے اس کا باضابطہ طور پر اعلان بھی کردیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مانیں تو فلم میں راکیش شرما بنے شاہ رخ خان کے ساتھ بھومی پیڈنیکر نظر آنے والی ہیں۔ اس فلم کو رونی کے ساتھ سدھارتھ رائے کپور بھی پروڈیوس کررہے ہیں۔ وہیں فلم کے ڈائریکشن کی زمہ داری مہیش متھائی کو سونپی گئی ہے۔ بتادیں کہ پہلے اس رول میں عامر خان نظر آنے والے تھے اور ان کے ساتھ اہم رول میں پرینکا چوپڑا نظر آنے والی تھیں ، مگر اب اس کی کاسٹ کیلئے شاہ رخ خان اور بھومی کا نام فائنل کرلیا گیا ہے۔ فلم کا نام سارے جہاں سے اچھا ہے۔