شاہ رخ’ سلمان اور عامر خان کی خفیہ میٹنگ ‘ مختلف قیا س آرائیاں

ممبئی: 27اپریل ( ایجنسیز)بالی ووڈ کے تنیوں بڑے خان شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان حال ہی میں سرخیوں میں آگئے ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا کے ذریعے اچانک خبر آئی تھی کہ جمعرات کو شاہ رخ خان کے گھر منت پر تینوں خان نے میٹنگ کی۔ اس میٹنگ کی خبر سنتے ہی صرف انڈسٹری میں ہی نہیں بلکہ میڈیا کے بھی کان کھڑے ہو گئے۔ اس خبر کے بعد کئی طرح کے قیاس لگائے جارہے ہیں۔

یہ میٹنگ شاہ رخ خان کے گھر پر رات 8 بجے رکھی گئی تھی۔ اب سوال یہ اٹھ رہے ہیں کہ یہ میٹنگ پرسنل تھی یا پھر کچھ اور ہی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ شاہ رخ ، سلمان اور عامر خان ساتھ مل کر بڑا پروجیکٹ کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ حالانکہ یہ ابھی سب صرف قیاس آرائیاں ہیں۔ ابھی نہ تو اس میٹنگ کی کوئی تصویر سامنے آئی ہے اور نہ ہی تینوں خان میں کسی نے اسے لیکر کوئی بات شیئر کی ہے۔ یہ سیکریٹ میٹنگ کیوں رکھی گئی اس کے بارے میں سبھی جاننا چاہتے ہیں۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ اس کے بارے میں انکشاف کب تک ہوتا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading