نئی دہلی، 27اپریل. قومی اطفال حقوق تحفظ کمیشن (این سی پی سی آر) نے ملٹی نیشنل کمپنی جانسن اینڈ جانسن کے بے بی شیمپو اور ٹیلکم پاوڈر میں نقصاندہ عنصر ہونے کی وجہ سے تمام ریاستوں میں ان کی فروخت روکنے اور متعلقہ مصنوعات کو بازار سے ہٹانے کے لئے کہا ہے۔
ذرائع نے سنیچر کو یہاں بتایا کہ کمیشن نے جانسن اینڈ جانسن بے بی ٹیلکم پاوڈر اور شیمپو میں ایسبسٹس کے عنصر پائے جانے کی خبروں کے بعد تمام ریاستوں ا ور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کو خط لکھا ہے انہیں اپنے اپنے علاقوں میں ان مصنوعات کی فروختروکنے کی ہدات دی ہے۔ کمیشن نے بازار میں دستیاب جانسن اینڈ جانسن بے بی ٹلکم پاوڈر اور شیمپو کو بھی دکانوں سے ہٹانے کے لئے کہا ہے۔خبروں کے مطابق راجستھان میں ایک بازار سے جانسن اینڈ جانسن بے بی شیمپو اور ٹیلکم پاوڈر میں ایسبیسٹس اور کنیسر کی وجہ بننے والے عنصر پائے گئے ہیں۔ کمیشن نے آندھراپردیش، راجستھان، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش اور آسام کے چیف سکریٹریوں سے ان منصوعات کے نمونے بازار سے لینے اور کارروائی رپورٹ بھیجنے کے لئے بھی کہا ہے۔