شاہین باغ میں جشنِ جمہویہ: خاتون مظاہرین نے پرچم کشائی کی، قومی ترانہ گایا

نئی دہلی: ملک بھر میں آج یوم جمہوریہ جوش خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر شاہین باغ میں بھی پرچم کشائی کی گئی۔ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک گیر احتجاج کا مرکز بن چکے دہلی کے شاہین باغ میں اس موقع پر حب الوطنی کا زبردست جوش نظر آیا۔


یہاں دھرنے پر بیٹھی خواتین نے دھرنے کے مقام کو ترنگے جھنڈوں اور پھولوں سے سجایا جس کے بعد پرچم کشائی کو انجام دیا گیا۔ یہاں دبنگ دادی نے پرچم لہرایا اور اسے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر تمام مظاہرین کے ایک ساتھ سڑک پر قومی ترانہ گایا۔ ساتھ ہی آئین کے ابتدائیہ کو بھی پڑھا۔

واضح رہے کہ شاہین باغ میں 15 دسمبر سے خواتین کی ایک بڑی تعداد دھرنے پر بیٹھی ہے۔ یہ خواتین شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کی مخالفت کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ قانون ان کے ساتھ امتیازی سلوک کرتا ہے۔ ایک طرف جہاں شاہین باغ میں سی اے اے کے خلاف مسلسل احتجاج جاری ہے، وہیں دوسری طرف مرکزی حکومت نے اس پر سخت رویہ اختیار کیا ہو اہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اس قانون کو واپس نہیں لیں گے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading