شاہین باغ: مظاہرین نے دہلی-نوئیڈا روڈ ٹریفک کے لئے کھولا

نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف 70 دنوں سے بند كالندی کنج سے نوئیڈا جانے والی سڑک کو اب کھول دیا گیا ہے، اگرچہ دھرنا اب بھی یہاں جاری ہے۔ جامعہ، ابوالفضل، كالندی کنج ہوکر نوئیڈا جانے والی سڑک کو سنیچر شام پانچ بجے کے بعد کھول دیا گیا ہے۔ كالندی کنج سے سریتا وہار کی جانب جانے والی سڑک پر دھرنا- مظاہرہ جاری ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ گذشتہ چار دن سے مذاکرہ کاروں کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے یہی کہا کہ پولیس کی جانب سی بیریکیڈنگ کی گئی ہے۔ جمعہ کو چند گھنٹوں کے لیے اس سڑک کو کھولا گیا تھا اور اس کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔ اس بابت مذاکرہ کار سینئر وکیل ہیگڑے نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس نے بھی دوبارہ سڑک کو بند کیا ہے، اسے سپریم کورٹ کو جواب دینا ہو گا۔

مظاہرین کے مطابق اسی کے پیش نظر پولیس نے دوبارہ اس راستے کو کھول دیا ہے۔ اس کے کھلنے کی وجہ سے متھرا روڈ پر ٹریفک کا بوجھ تھوڑا کم ہو سکتا ہے اور عوام کو جام سے راحت بھی ملنے کی امید ہے۔ غور طلب ہے کہ سی اے اے کی مخالفت میں جب كالندي کنج کو متھرا روڈ سے جوڑنے والی سڑک پر دھرنا مظاہرہ شروع کیا گیا تھا تو اس وقت پولیس نے كالندي کنج سے نوئیڈا جانے والی سڑک کو بھی سیکورٹی وجوہات سےبند کر دیا تھا۔

مظاہرے میں شامل ضیاء انصاری نے بتایا کہ مظاہرین نے اتفاق رائے سے سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا ہے لیکن مقامی پولیس نے اسے دوبارہ بند کر دیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ کونسی یڑک کھولی جائے گی کون سی نہیں یہ ان کی ذمہ داری ہے۔ تاہم، اب یہ سڑک دوبارہ کھول دی گئی ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading