فائرنگ کرنے والے کپل گوجر کی عدالت میں پیشی، دو دن کی پولیس ریمانڈ میں
شاہین باغ میں سی اے اے مخالف مظاہرے کے مقام کے نزدیک فائرنگ کرنے والے کپل گوجر کو آپ پولیس نے عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے روزہ پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا گیا ہے۔
Kapil Gujjar, the man who opened fire in Delhi's Shaheen Bagh area yesterday has been sent on police remand for two days by a Delhi court. (file pic) pic.twitter.com/PNsvM9cP0M
— ANI (@ANI) February 2, 2020
فائرنگ کرنے والے کپل گوجر کے والد گجے سنگھ کا واقعہ پر رد عمل
شاہین باغ میں خواتین مظاہرے کے نزدیک فائرنگ کرنے والے کپل گوجر کے والد گجے سنگھ نے اپنے بیٹے کی واردات پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔ گجے سنگھ نے کہا، ’’میں اس سے ملاقات کے لئے نہیں گیا۔ میں نے کل جب اسے چھوڑا تھا اس کے بعد سے اس کے بارے میں کوئی خبر نہیں تھی۔ ہم نے شام کو اسے ٹی وی پر دیکھا۔‘‘
گجے سنگھ کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں معلوم کہ ان کے بیٹے نے یہ قدم کیوں اٹھایا۔ واضح رہے کہ کپل گوجر کو فائرنگ کرتے وقت موقع سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ پولیس نے اس کے خلاف کئی دفعات میں مقدمہ درج کیا ہے اور آج اس کی عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
Gaje Singh, father of Kapil Gujjar, man who open fired in Shaheen Bagh y'day: I did not go to meet him. I am at home since morning. Had no information about him after I dropped him. After that, we saw him on the television in the evening. We don't know why he took such a step. pic.twitter.com/NdcH5tFDz6
— ANI (@ANI) February 2, 2020
شاہین باغ مظاہرین کے خلاف احتجاج
شاہین باغ میں کچھ لوگووں نے بند سڑک کو کھلوانے کے لئے مظاہرہ کیا۔ سیکڑوں کی تعداد میں مظاہرین احتجاجی مقام کے قریب پہنچے اور شاہین باغ مظاہرین کے خلاف اور سی اے اے کے حق میں نعرے بازی کی۔ ڈی سی پی چنمیا بسواس مع پولیس عملہ موقع پر موجود ہیں۔
Chinmoy Biswal, DCP South-East district (Delhi): No permission granted to anyone to hold demonstration in&around Shaheen Bagh area against the ongoing protest here over #CAA. Still some people called on the protest today; so, they were stopped and dispersed by police. https://t.co/Wgplse7FPn pic.twitter.com/RdLto1M8ch
— ANI (@ANI) February 2, 2020
چنمیا بسواس نے کہا، ’’شاہین باغ میں سی اے اے کے خلاف جاری مظاہرے کے خلاف شاہین باغ یا اس کے آس پاس احتجاج کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی گئی تھی۔ اس کے باوجود کچھ لوگوں نے آج یہاں احتجاج کیا۔ لہذا انہیں پولیس کی طرف سے روکا گیا اور منتشر کیا گیا۔‘‘
الیکشن کمیشن کی ٹیم کا شاہین باغ کا دوسرا دورہ
دہلی کے شاہین باغ میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے الیکشن کمیشن کی تین رکنی ٹیم اتوار کے روز وہاں پہنچی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ دہلی میں 8 فروری کو ووٹنگ ہونی ہے۔ اس کے لئے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ شاہین باغ میں خواتین کے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاہرے کو 50 دن مکمل ہو چکے ہیں۔
ادھر، 8 فروری کو دہلی کی تمام اسمبلی سیٹیوں کے ساتھ شاہین باغ علاقے میں ووٹنگ ہونی ہے۔ اسی سلسلے میں الیکشن کمیشن کی 3 رکنی ٹیم اتوار کی صبح شاہین باغ پہنچی۔ ٹیم نے مقامی حکام سے بات کی اور پولنگ بوتھ کے بارے میں معلومات لی اور سیکورٹی سے متعلق امور پر بات کی۔
اس سے پہلے جمعہ کو بھی الیکشن کمیشن کی ٹیم انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے شاہین باغ پہنچی تھی۔ دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر رنبیر سنگھ نے شاہین باغ میں پولیس کی حفاظت میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو