شاہین اکیڈمی ناندیڑ کے زیرِ اہتمام 24؍جولائی کو سالانہ تہنیتی جلسہ ڈاکٹر عبدالقدیر ، شفقت آمنہ IPS، ادیبہ انعم IASودیگرمعزز مہمانان کی شرکت

ناندیڑ:(حیدرعلی)22؍جولائی:ناندیڑ کے تعلیمی میدان میں اپنی نمایاں شناخت ومقام رکھنے والی شاہین اکیڈمی ناندیڑ کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان سالانہ تہنیتی جلسہ کا انعقاد جمعرات، 24 جولائی 2025 کو اردو گھر، ناندیڑ میں صبح 9:30 بجے عمل میں آرہاہے، جس میں قومی سطح کے مختلف مقابلہ جاتی امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی خصوصی تہنیتی پذیرائی کی جائے گی۔

اس پُروقار تعلیمی تقریب میں ان طلبہ کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا جنہوں نے NEET، JEE، IAS، اور جوڈیشری جیسے اہم امتحانات میں کامیابی حاصل کر کے ملت کا نام روشن کیا ہے۔
اس تقریب میں مہمانانِ خصوصی کے طورپر ڈاکٹر عبد القدیر صاحب (چیئرمین، شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز)، محترمہ شفقت آمنہ صاحبہ، IPS (ڈپٹی ایس پی، عثمان آباد)، محترمہ ادیبہ انعم صاحبہ (آئی اے ایس آفیسر)، محترمہ شمائلہ صدف صاحبہ (کامیاب برائے جوڈیشری امتحانات)، محترم عذیر احمد صاحب (کامیاب برائے جوڈیشری امتحانات)، محترم نظام الدین صاحب (سیکریٹری، SEWA – A Movement for Education)، محترم خلیق احمد ندوی صاحب (ناظم، قرآن کوچنگ گھر، لکھنؤ)موجود رہیں گے۔

یہ جلسہ نہ صرف کامیاب طلباء کی عزت افزائی کے لیے ہے بلکہ نوجوان نسل کو تعلیمی میدان میں بلند عزائم کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب بھی دے گا۔
شاہین اکیڈمی نے اس موقع پر تمام والدین، اساتذہ، معزز شہریوں، تعلیم دوست احباب اور سابق طلباء سے پُر خلوص شرکت کی اپیل کی ہے تاکہ قوم کے ان ہونہار سپوتوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جا سکے۔آیئے، امت کے ان شاہین صفت، کامیاب سپوتوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

1 thought on “شاہین اکیڈمی ناندیڑ کے زیرِ اہتمام 24؍جولائی کو سالانہ تہنیتی جلسہ ڈاکٹر عبدالقدیر ، شفقت آمنہ IPS، ادیبہ انعم IASودیگرمعزز مہمانان کی شرکت”

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading