شادی سے انکار کرنے پر لڑکی کے والد کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا

بریلی: اتر پردیش کے بریلی میں ایک 28 سالہ شخص نے لڑکی کے والد کا محض اس لئے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا، کیونکہ انہوں نے ملزم سے اپنی بیٹی کی شادی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ یہ واقعہ بریلی ضلع کے شاہی علاقہ میں پیش آیا۔ پولیس نے ملزم شری پال کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 304 کے تحت معاملہ درج کر لیا ہے۔


ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہات) راج کمار اگروال کے مطابق ’’مقتول کی لاش اس کے گھر سے برآمد کی گئی ہے، جسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ ملزم اس کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا، لیکن اس نے اس کی تجویز کو مسترد کر دیا، جس کے بعد شری پال نے لاٹھی سے پیٹ پیٹ کر اس کا قتل کر دیا۔ ملزم تاحال فرار ہے۔ لیکن ہم اسے جلد گرفتار کر لیں گے۔‘‘

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading