ممبئی: مہاراشٹرمیں کانگریس اورنیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ساتھ مل کرشیو سینا حکومت سازی کی تیاریوں میں مصروف ہوگئی ہے۔ وہیں شیوسینا کےسینئرلیڈراور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ سینے میں تیز درد کے بعد انہیں ممبئی کےلیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اطلاعات کےمطابق، شیوسینا لیڈرسنجے راؤت کولیلاوتی اسپتال کی 11 ویں منزل پرداخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹرمیتھو یا ڈاکٹرمینن شیوسینا لیڈرسنجے راؤت کی اینجیوگرافی کریں گے۔ اینجیوگرافی کے بعد ڈاکٹرآگے کا علاج طے کریں گے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ فی الحال انہیں دودنوں تک آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ واضح رہےکہ سنجے راؤت نےکچھ دن پہلے ہی لیلاوتی اسپتال کے ڈاکٹروں سے وقت لیا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ فکرکوئی بات نہیں ہے۔ سینے میں درد ہونے کی وجہ سے جانچ کے لئے انہیں لایا گیا ہے