ناندیڑ:27،دسمبر ۔ (نامہ نگار)۔ قدیم شہر کے علاقے دیگلور ناکہ میں شہر کے معروف سماجی کارکن شیخ ربانی انجینئیر کی صدارت میں ڈاکٹر ہومی بھابھا سیوا بھاوی سنستھا ضلع ناندیڑ کی جانب سے سماجی خدمات بحسن خوبی انجام دی جاتی رہی ہیں۔ اس تنظیم کی جانب سے غریب تعلیم یافتہ مسلم لڑکیوں کو مفت ٹیلرنگ کا ہنر سکھایا جاتا ہے جس کے لئے باضابطہ تنظیم ٹیلرنگ انڈسٹری قائم کی گئی، اسی طرح ملت میںبیداری پیدا کرنے کے لئے مختلف اقسام کے پروگرامس منعقد کرتی ہے۔ جس میں نوجوانوں کے جرنل نالج میں اضافہ کرنے کے لئے اور ایک بہتر سماج کو فروغ دینے کے لئے شیخ ربانی انجینئیر ہر روز صبح گولڈن فنکشن ہال کے قریب واقع کارنر پر ایک بورڈ تحریر کرتے ہیں جس پر وہ بلا ناغہ سماجی، سیاسی ،تاریخی اور مذہبی معلومات کے علاوہ ہر روز واقع ہونے والی نئی تبدیلیوں سے متعلق مواد تحریر کرتے ہیں۔ متذکرہ تنظیم کی جانب سے اس سال مثالی سماجی خدمات کو انجام دینے کے ضمن میں قدیم شہر کی مشہور شخصیت الحاج محمد عبدالغفار صاحب کو اور صحافتی شعبہ میں عرصہ دراز سے خدمات انجام دے رہے الطاف احمد ثانی کو اور مذہبی امور میں عازمین حجاج کی بہترین خدمات فراہم کرنے کے سلسلے میں الحاج محمد مخدوم پاشا صاحب کو تہنیت پیش کی گئی۔ گلپوشی کے ساتھ شال اور مومینٹو دے کر ان تینوں صاحبین کے خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ اس موقع پر انھوں نے شرکاءمحفل سے "موجودہ حالات میں ملت اسلامیہ کو چیلنجس اور اسکا ادراک” اس موضوع پر بھی شرکائے نشست نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر مسلم متحدہ محاذ کے سیکریٹری ایڈیوکیٹ محمد نصیرالدین فاروقی، جنرل سیکریٹری ناصر خطیب، منا نواب، الحاج محمد ابراہیم صاحب، صلاح الدین صاحب انجینئیر، محمد عامر صاحب جاگیردار، محمد عبدالقادر صاحب، سابقہ کارپوریٹر شیخ عبداللہ، عبدالسمیع، کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ شریک تھے۔