ناندیڑ: 24 ستمبر (ور ق تازہ نیوز) مجلس اتحاد المسلمین کے سابقہ مہاراشٹر پردیش صدر جناب سید معین کی دوبارہ مجلس میں واپسی کے بعد ناندیڑ سمیت مہاراشٹر بھر کے سید معین کے حامیوں اور محبان مجلس میں جوش وخروش پایاجاتا ہے۔

آج شب بھینسہ سے ناندیڑ واپسی کے بعد سید معین کی کثرت سے گلپوشی کی گئی ۔

قدیم شہر کے ہتائی علاقہ میں ورکرس نے زبردست انکا خیرمقدم اسکے بعدیہ قافلہ دیگلور ناکہ پرسید معین کے دفتر پہنچاجہاں پر بھی ہزاروں ورکرس نے انکی گلپوشی کی اور زبردست آتشبازی کرکے سید معین زندہ باد ‘اسدالدین اویسی زندہ باد‘ایم آئی ایم زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

