تھانے ، 25 دسمبر (یواین آئی) مہاراشٹر کابینہ کے ممبر ایکناتھ شندے کی کار جمعرات کی شام واشی چونگی ناکے پر حادثے کا شکارہوگئی جس سے انہیں معمولی چوٹ لگی۔
پولیس ذرائع کے مطابق مسٹرشندے ایک پروگرام میں شرکت کے بعد واشی سے ممبئی جا رہے تھے کہ واشی چونگی ناکے ایک دیگر کار نے ان کی کار کوٹکر مار دی ۔ اس حادثے میں کار کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا لیکن مسٹر شندے کو معمولی چوٹیں آئیں۔