سورت میں ایک عمارت میں آگ سے 17 طالب عالم ہلاک، 17 زخمی

سورت، 24 مئی (یواین آئی) گجرات میں سورت شہر کے سرتھانہ علاقے میں جمعہ کو ایک عمارت کے ٹیوشن کلاس روس میں اچانک زبردست آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں 17 طالب علموں کی موت ہوگئی اور 17 دیگر زخمی ہوگئے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اس حادثے پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دکھ کی اس گھری میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور امید کرتے ہیں کہ زخمی اور جھلسے ہوئے لوگ جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔ انہوں نے گجرات حکومت اور مقامی افسران سے متاثرہ لوگوں کو ہر ممکنہ امداد کرنے کے لئے کہا ہے ۔

ریاستی حکومت نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو چار چار لاکھ روپے امداد ی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلی وجے روپانی نے جانچ کے احکام دیئے ہیں اور تین دن میں حادثے کی رپورٹ پیش کرنے کےلئے کہا ہے۔وزیراعلی سورت پہنچنے والے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading