
سنبھل: 3/فروری ۔ اتر پردیش کے سنبھل ضلع کے چندوسی تحصیل علاقے میں ایک سرکاری تالاب پر غیر قانونی قبضہ کرکے بنائی گئی مزار کو ضلعی انتظامیہ نے ہٹاکر تالاب کو تجاوزات سے آزاد کرایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ڈی ایم کے حکم پر چندوسی نگر پالیکا نے کارروائی کی اور غیر قانونی تعمیرات کو ہٹایا گیا۔
اس سلسلے میں ایک ہندوادی رہنما نے ڈی ایم سے شکایت کی تھی۔ چندوسی تحصیلدار دھیرندر سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ یہ عوامی استعمال کے تالاب کی زمین ہے۔
اس تالاب کی زمین پر ایک خاص کمیونٹی کے ذریعہ مزار بنا کر قبضہ کیا گیا تھا۔ کل ڈی ایم کے سامنے شکایت پیش کی گئی تھی، شکایت کے مطابق تفتیش کی گئی، تو یہ معلوم ہوا کہ یہ مزار تالاب کی زمین پر واقع ہے۔ اس لئے اس کو نگر پالیکا کے تعاون سے فوری طور پر ہٹا دیا گیا۔