سمیر وانکھیڑے نے ویجیلنس پینل کے سامنے دستاویزات پیش کیے

ممبئی، 14 فروری (یو این آئی) ممبئی میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے سابق علاقائی ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نے پیر کے روز ویجیلنس ڈپارٹمنٹ کے ایک پینل کے سامنے دستاویزات پیش کیے۔مسٹر وانکھیڑے اتوار کے روز پینل کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ انہوں نے آج صبح پینل کی طرف سے اٹھائے گئے ایک سوال پر گزشتہ سال کے ڈرگز آن کروز کے چھاپے سے متعلق کچھ دستاویزات جمع کرائے ہیں۔ اس معاملے میں اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے اریان خان اور دیگر کو گرفتار کیا گیا تھا۔


یہ پینل ڈرگز آن کروز کے چھاپے کی کارروائی انجام دینے والے مسٹر وانکھیڑے اور ان کی ٹیم کے ذریعہ جبری وصولی کے الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وانکھیڑے نے کل ممبئی میں بین الاقوامی کروز ٹرمینل پر اکتوبر 2021 کے چھاپے سے متعلق واقعات پر اپنا بیان دیا ہے اور NCB، شمالی زون کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (DDG) دنیشور سنگھ کے سامنے سرکاری دستاویزات پیش کیں۔
یہ سمجھا جاتا ہے کہ تازہ ترین بیان تحقیقات مکمل کرنے کے عمل کا حصہ ہے، جس کے بعد ڈی ڈی جی کی طرف سے این سی بی کے ڈائریکٹر جنرل کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading