سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہرکرنی سینا کا احتجاج

ممبئی: ملک کےسب سے بڑے پاپولرشو’بگ باس 13′ پرروک لگانےکےمطالبات کےساتھ ہی اب اس کےخلاف احتجاج بھی شروع ہوگیا ہے۔ اس وجہ سے ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اسٹارسلمان خان کی رہائش گاہ کے باہرسیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ پولیس کےایک افسرنےبتایا کہ کرنی سینا کےاراکین سمیت مظاہرین کےایک گروپ نے جمعہ کومغربی ممبئی کےباندرہ میں سلمان خان کی رہائش گاہ کےباہراحتجاج کیا تھا۔

انہوں نےکہا کہ پولیس نےموقع سےمظاہرین کوحراست میں لےلیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سلمان خان کےگھرکےباہرسیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ مظاہرین ‘بیڈ فرینڈس فارایور(بی ایف ایف ) نامی نئےتصورکوشامل کرنےکولےکر’بگ باس سیزن 13’ پرروک لگانےکا مطالبہ کررہے تھے۔

افسران نےکہا کہ اس فارمیٹ کی کرنی سینا سمیت کئی تنظیموں نے زبردست تنقید کی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہےکہ یہ فحاشی کوبڑھاوا دیتی ہےاورہندوستانی تہذیب وثقافت کےخلاف ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناگہانی واقعات کو ٹالنےکےلئے ہم نےاداکارسلمان خان کی رہائش گاہ کے باہرسیکورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔ حالانکہ اب حالات معمول پرہیں۔(بہ شکریہ نیوز18 اردو)

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading