سعودی عرب میں مناسکِ حج کا آغاز

حج 2026 کی ادائیگی کے لیے لاکھوں کی تعداد میں سعودی عرب پہنچنے والے مسلمانوں نے منیٰ میں خیموں سے بنے شہر کا رُخ کرنا شروع کر دیا ہے۔

سعودی عرب میں مناسکِ حج کا آغاز ہو چُکا ہے اور عازمین حج کی منیٰ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سعودی حج پاسپورٹ فورسز کے کمانڈر صالح بن سعد المربع نے جمعہ کو بتایا تھا کہ بیرون ملک سے 15 لاکھ سے زائد عازمین حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

سعودی حکام کے مطابق حج کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ مکہ مکرمہ، منیٰ، عرفات اور دیگر مقدس مقامات پر حاجیوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

ان اقدامات میں حکومت کی جانب سے صحت، ٹرانسپورٹ اور مختلف زبانوں میں رہنمائی سمیت دیگر وسیع تر انتظامات شامل ہیں جبکہ سعودی وزارت صحت کے مطابق رواں سال پہلی مرتبہ عازمین حج کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈرونز کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading