واشنگٹن، 21 ستمبر (یو این آئی)سعودی عرب کی دو پٹرول ریفائنری میں گزشتہ سنیچر کو ہوئے ڈرون حملے کے بعد امریکہ نے سعودی عرب میں اپنی فوج بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔بی بی سی نیوز رپورٹ کے مطابق امریکہ کے وزیر دفاع مارک اسپر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ سعودی عرب مین فوج کی تعیناتی ’دفاع‘ کے لئے کی جارہی ہے۔امریکہ کتنے فوجیوں کو تعینات کرے گا فی الحال یہ ابھی طے نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یمن میں حوثیوں نے سعودی عرب میں ہوئے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی لیکن امریکہ اور سعودی عرب نے اس حملے کے پس پردہ ایران کا ہاتھ بتایاتھا۔اس درمیان جمعہ کو امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف نئی پابندی عائد کی تھی۔مسٹر اسپر نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مدد کی گزارش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج ہوائی اور میزائل کے شعبہ میں اہلیت میں اضافہ کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی آلات پہنچانے میں تیزی لائے جائے گی۔
چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے فوج کی تعیناتی کو ’محدود‘ رکھا جانا بتایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہاں ہزاروں فوجیوں کی تعیناتی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے حالانکہ کس طرح کی فوج وہاں تعینات کرے گی اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں فراہم کی ہے۔