ناندیڑ/جالنہ 17/ نومبر ( بذریعہ لیاقت علی خان یاسر جالنوی )خواجہ حلیم احمد صدیقی ولد مولوی محمد عمر صدیقی اطہر جالنوی موظف پیش کار ناندیڑ تحصیل ساکن فتح برج ناندیڑ حال مقیم درگاہ حضرت جان اللّہ شاہ روحی اسٹیٹ قادر آباد جالنہ کا آج 17/ نومبر 2025 بروز پیر بعد نماز ظہر دوپہر تین بجے کے قریب طویل علالت کے بعد 95/ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔
پسماندگان میں تین لڑکے ، چار لڑکیاں اور پورا خاندان ہے کل بروز منگل 18/ نومبر 2025 بعد نماز فجر میت ان کی رہائش واقع درگاہ حضرت جان اللہ شاہ روحی اسٹیٹ قادر آباد جالنہ سے اٹھائی جاےُ گی اور احاطہ درگاہ حضرت جان اللہ شاہ روحی اسٹیٹ قادر آباد جالنہ میں نمازِ جنازہ ادا کی جائےگی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی .
اللّہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے آمین یارب العالمین ۔واضح رہے کہ مرحوم جالنہ اور ناندیڑ شہر کی معروف شاعر ، ادیب ، معلم ، اور علمی شخصیت مرحوم مولوی محمد عمر صدیقی اطہر جالنوی کے بڑے فرزند تھے ، اور ڈاکٹر فہیم احمد صدیقی ناندیڑ کے بڑے بھائی ، اور مقصود اشرفی مالیگاؤں کے ماموں اور خسر تھے۔ اللّہ تعالیٰ مرحوم کو غریق رحمت کرے آمین یارب العالمین ۔