سعودی عرب اور بحرین میں کورونا ویکسین عام لوگوں کو لگانا شروع

سعودی عرب اور بحرین میں کل سے کورونا ویکسین عام لوگوں کو لگانا شروع کردیا گیا ہے۔سعودی عرب نے رواں مہینے کی 10 دسمبر کو امریکی کمپنی فائزر و جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کی ویکسین کے استعمال کی اجازت دی تھی۔

بحرین نے 12 دسمبر کو چین کی کمپنی کی جانب سے تیارہ کردہ ویکسین کے استعمال کی منظوری دی تھی۔ متحدہ عرب امارات میں پہلے ہی کورونا ویکسین لگانی شروع کی جا چکی ہے۔ ابوظبی میں 12 دسمبر کو ہی چین کی ویکسین لگانے کا آغاز کردیا گیا تھا۔ سعودی عرب میں کورونا کی پہلی ویکسین 17 دسمبر کو جن چند لوگوں کو لگائی گئی، ان میں وزیر صحت بھی شامل تھے۔

جرمن و امریکی کمپنی کی جانب سے ویکسین کی پہلی کھیپ سعودی عرب کو 16 دسمبر کو ملی تھی۔ویکسین کے لیے سعودی عرب میں خصوصی مراکز کھولے گئے ہیں۔ صرف ریاض میں ہی ایسے 550 سینٹر بنائے گئے ہیں۔ سعودی عرب میں تمام لوگوں کو مفت کورونا ویکسین فراہم کی جائے گی اور ابتدائی طور پر کورونا سے تحفظ کے لیے کام کرنے والے فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین فراہم کی جائے گی۔ تاہم ساتھ ہی عمر رسیدہ افراد سمیت دیگر افراد کو بھی ویکسین لگائی جائے گی۔

بحرین میں بھی تمام شہریوں کو مفت ویکسین فراہم کی جائے گی اور ابتدائی طو پر فرنٹ لائن پر کام کرنے والے افراد سمیت عمر رسیدہ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔ وہاں بہر حال پہلے سے ویکسین کے لیے رجسٹریشن کروانے والوں کو بھی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ کویت اور اردن نے بھی جرمن و امریکی کمپنی کی ویکسین لگانے کی منظوری دے رکھی ہے، تاہم تاحال وہاں پر ویکسینیشن کا آغاز نہیں ہوا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading